Hyderabadi Chicken Biryani - حیدرآبادی چکن بریانی

5033
Views
213
Bookmarks
106
Shares
1
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. ابلے آلو آدھا کلو
  2. چاول آدھا کلو
  3. چکن تین پاؤ
  4. ہری مرچ دو عدد
  5. پیاز ایک عدد
  6. لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  7. گھی 150 گرام
  8. نمک حسب ذائقہ
  9. ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  10. ٹماٹر آدھا
  11. (پیاز حسبِ ضرورت (تڑکے کے لئے
  12. انار دانہ حسب ذوق
  13. لیموں چار عدد
  14. کٹا دھنیا ایک چائے کا چمچ
  15. پودینہ ایک چوتھائی گڈی
  16. پسا گرم مصالحہ حسب ضرورت
  17. ہرا دھنیا ایک چوتھائی گڈی
  18. کٹی لال مرچ حسب ضرورت
  19. ہری مرچ چار سے چھ عدد
  20. نمک ایک سے آدھا چائے کا چمچ
  21. کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
  22. ڈو کے لئے:
  23. ثابت الائچی تین سے چار عدد
  24. میدہ 500 گرام
  25. ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
  26. گھی 100 گرام
  27. تیل تلنے کے لئے
  28. زردے کا رنگ دو چائے کے چمچ
  29. زیرہ حسب ضرورت
  30. دہی ایک کپ
  31. نمک حسب ذوق
  32. دودھ دو کھانے کے چمچ
  33. تیل / گھی آدھا کپ

ترکیب:

  1. چکن میں نمک، لال مرچ، کالی مرچ، لہسن ادرک پیسٹ، دہی اور زیرہ شامل کرکے ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
  2. گھی گرم کر کے باریک کٹی پیاز، ہری مرچ اور ٹماٹر ڈال کر تھوڑا بھون لیں۔ اب اس میں کٹی لال مرچ، کٹا دھنیا اور نمک شامل کردیں۔ پھر اس میں ابلے اور پسے آلو مکس کرلیں۔ اس کے بعد اناردانہ ڈالیں۔ اگر ضرورت ہو تو ہرا دھنیا بھی شامل کر سکتے ہیں۔ ڈؤ کے لئے گھی میں پانی ڈال کر مکس کرلیں اب اس میں نمک اور زیرہ شامل کر دیں۔ پھر اس میں میدہ ڈال کر گوند لیں۔ اب میدے کے پیڑے بناکر روٹی کی شکل میں بیل لیں اور تکون کاٹ لیں۔ اب اس میں آلو کا مکسچر ڈال کر بند کریں اور گرم تیل میں ڈپ فرائی کرلیں۔ سموسے تیار ہیں۔
  3. چاول ابال لیں اور اس میں پودینہ، ہری مرچیں، ثابت الائچی، نمک اور سرکہ ڈال دیں۔
  4. ایک کنی چاول پکا کر نکال لیں۔
  5. علیحدہ پین میں تھوڑا تیل گرم کریں اور بغیر پانی ڈالے ہلکی آنچ پر چکن ڈال کر ڈھک کر پکائیں۔
  6. جب مرغی کا پانی خشک ہو جائے تو دھنیا، پودینہ اور لیموں کا رس ڈال کر اتار لیں۔
  7. اب پین میں تھوڑا تیل ڈالیں پھر چاول کی تہہ پھر چکن، پیسٹ، دھنیا، پودینہ اور پھر باقی کے چاول ڈال دیںِ۔
  8. ایک درمیانے پیاز کو تیل میں فرائی کر کے بگھار کر لیں اور چاولوں پر ڈال دیں۔
  9. آخر میں زردہ رنگ دودھ میں حل کر کے اور لیموں کا رس ڈال کر کچھ منٹس کے لئے دم پر رکھ دیں گرما گرم حیدرآبادی چکن بریانی تیار ہے۔