Balti Chicken - بالٹی چکن

31516
Views
973
Bookmarks
568
Shares
0
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. چکن بریسٹ ایک عدد
  2. (پیاز ایک عدد (درمیانی، سلائس میں کٹی ہوئی
  3. تیل حسب ضرورت
  4. ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  5. (ٹماٹر دو عدد (باریک کٹے ہوئے
  6. (ہری مرچ دو سے تین عدد (کٹی ہوئی
  7. (لال مرچ دو کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی
  8. (زیرہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا
  9. (گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا
  10. نمک حسب ذائقہ
  11. دہی چار کھانے کے چمچ
  12. قصوری میتھی تھوڑی سی
  13. (ادرک گارنش کے لئے (باریک لمبائی میں کٹا

ترکیب:

  1. ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز کو ہلکا سنہرا کر لیں۔
  2. پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔
  3. اب اس میں چکن اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے پکنے دیں۔
  4. جب ٹماٹر نرم ہوجائیں تو اس میں ہری مرچ شامل کردیں۔
  5. پھر اس میں لال مرچ، پسا زیرہ، گرم مصالحہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  6. پھر آنچ ہلکی کرکے دہی شامل کر دیں۔
  7. آنچ تیز کرکے دہی کو اچھی طرح مکس کریں۔
  8. پھر ایک چوتھائی کپ پانی شامل کرکے ڈھانپ کر درمیانی آنچ پر پکنے کے لئے چھوڑ دیں۔
  9. دس سے بارہ منٹ پکانے کے بعد اس میں قصوری میتھی ڈال کر مکس کریں اور واپس ہلکی آنچ پر ڈھانپ کر پکنے دیں۔
  10. کچھ دیر پکنے کے بعد ڈھکن ہٹا کر تھوڑا سا بھون لیں۔
  11. مزیدار بالٹی چکن تیار ہے
  12. سرونگ ڈش میں نکال کر ادرک سے گارنش کرکے سرو کریں۔