Gol Gappay - گول گپے

11833
Views
522
Bookmarks
261
Shares
3
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. گول گپے کے لئے:
  2. سوجی ایک کپ
  3. میدہ آدھا کپ
  4. ماش کی دال کا آٹا دو کھانے کے چمچ
  5. کلب سوڈا گوندھنے کے لیے
  6. تیل ڈیپ فرائی کے لیے
  7. فلنگ کے لئے:
  8. (آلو ایک کپ (اُبلے ہوئے
  9. بوندی دو کپ
  10. کھٹے پانی کے لئے:
  11. پودینہ کے پتے آدھا گٹھی
  12. ہری مرچ تین عدد
  13. پانی ایک لیٹر
  14. اِملی کا گودا آدھا کپ
  15. (دھنیا ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا
  16. (زیرہ ایک کھانے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا
  17. (لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  18. نمک آدھا چائے کا چمچ
  19. (ادرک دو کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی
  20. لیموں کا رس تین کھانے کے چمچ

ترکیب:

  1. کھٹے پانی کے لئے: بلینڈر میں پودینہ کے پتے، ہری مرچ اور کٹی ادرک ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔
  2. اب اس پیسٹ کو پانی میں شامل کر دیں۔
  3. ساتھ ہی اِملی کا گودا، بھنا اور پسا دھنیا، بھنا اور پسا زیرہ، پسی لال مرچ، نمک اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  4. اس کے بعد کھٹے پانی کو چھان کر فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔
  5. گول گپے کے لیے:ایک پیالے میں سوجی، میدہ اور ماش کی دال کا آٹا مکس کریں۔
  6. پھر اسے حسبِ ضرورت کلب سوڈا ڈال کر گوندھ لیں۔
  7. آٹے کو تیس منٹ کے لیے رکھ دیں، پھر اسے دوبارہ گوندھیں۔
  8. اب ہتھیلی پر تھوڑی سی چکنائی لگا کر چھوٹے پیڑے بنائیں۔
  9. ہر پیڑے کو چھوٹی پوری کی شکل میں بیل لیں اور گیلے کپڑے کے درمیان میں دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔
  10. آخر میں اسے گرم تیل میں ہلکی آنچ پر فرائی کریں کہ پھولنے لگیں۔
  11. پھر آنچ تیز کرکے کرسپی ہو جانے تک فرائی کریں۔
  12. پیش کرنے کے لیے: انگوٹھے کی مدد سے ایک گول گپے میں سوراخ کریں۔
  13. اس میں اُبلے آلو اور پانی میں دس منٹ بھیگی ہوئی بوندی بھریں۔
  14. اگر پسند ہو تو اِملی کی چٹنی بھی ڈالیں۔
  15. آخر میں ٹھنڈے کھٹے پانی کے ساتھ پیش کریں۔