Bakre Ke Paye - بکرے کے پائے

17774
Views
419
Bookmarks
361
Shares
5
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. بھنے ہوئے پائے 8عدد
  2. پیاز دو عدد درمیانہ سائز
  3. لہسن 12جوئے(موٹے کوٹے ہوئے)
  4. نمک حسب ضرورت
  5. سرخ مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
  6. سوکھی میتھی ایک کھانے کا چمچ
  7. تیل حسب ضرورت

ترکیب:

  1. پائیوں کو گرم پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔ پھر ان میں نمک اور 6عدد لہسن کے جوئے ڈال کر گلنے کے لئے رکھ دیں۔ سوس پین میں تیل گرم کر یں اور اس میں پیازوں کو باریک کتر کے سنہری کر لیں۔ نمک مرچ شامل کر یں۔ لہسن ڈالیں اور 2منٹ کے لئے بھونیں، پھر ہلکی آنچ پر پیازوں کو گلا لیں۔ پائے گل جائیں تو انہیں یخنی سے نکال کر پیازوں میں ڈال کر بھون لیں۔ میتھی کے پتے ڈالیں اور مزید بھونیں تاکہ پائیوں کی بوجاتی رہے۔ یخنی ڈالیں اور حسب منشا شوربہ تیار کر لیں۔
  2. نوٹ ۔ پائیوں کو دم پہ ضرور رکھیں۔ جتنی دیر دم پر رہیں گے اتنے مزیدار ہونگے۔