Achar Gosht - اچار گوشت

90818
Views
2647
Bookmarks
2778
Shares
21
Comments
4.57143 by 7 users

اجزاء:

  1. گوشت ایک کلو
  2. دہی آدھا کپ
  3. سونف دیڑھ چائے کا چمچ
  4. کلونجی دیڑھ چائے کا چمچ
  5. پیاز چار عدد(باریک کٹی ہوئی)
  6. نمک اور لال مرچ حسبِ ضرورت
  7. ہری مرچ بارہ عدد (باریک کٹی ہوئی)
  8. زیرہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
  9. میتھرے ڈیڑھ چائے کاچمچ
  10. ٹماٹر آدھا کلو
  11. ادرک لہسن حسبِ ضرورت(پسا ہوا)
  12. تیل حسبِ ضرورت

ترکیب:

  1. پیازکو بھون کر اس میں گوشت، پسا ہوا ادرک اور لہسن ڈالیں اور اس وقت تک بھونتے رہیں جب تک گوشت کا پانی خشک نہ ہوجائے۔
  2. نمک،مرچ ملاکر دہی اور ٹماٹر گوشت میں ڈال دیں اور پکنے دیں۔
  3. جب پانی خشک ہونے کو آجائے تو اس میں زیرہ ، سونف، میتھرے کلونجی اور ہری مرچیں ڈال دیں۔
  4. پھر 10منٹ کے لئے اس کو ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
  5. تیار ہونے پر تازہ روٹی کے ساتھ پیش کریں۔