Fried Chanay - تلا چنا

4194
Views
93
Bookmarks
36
Shares
3
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. چنے ایک پاؤ
  2. تیل تلنے کے لیے
  3. نمک حسب ذائقہ
  4. (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  5. چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  6. کھٹائی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

ترکیب:

  1. پہلے چنوں کو ایک رات قبل سادے پانی میں بھگو دیں۔
  2. دوسرے دن چنوں کو پانی سے نکال لیں اور چھلنی میں رکھ کر اچھی طرح سے خشک کر لیں۔
  3. اب ایک پین میں تیل کو گرم کرکے تھوڑے تھوڑے چنے ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں۔
  4. جب چنے کرسپی ہوتے جائیں تو انہیں نکال کر رکھتے جائیں۔
  5. جب تمام چنے فرائی ہو جائیں تو پیالے میں نکال لیں۔
  6. پھر اس پر چاٹ مصالحہ، پسی لال مرچ، کھٹائی پاؤڈر اور نمک شامل کرکے مکس کر لیں اور سرو کریں۔