Baghara Baingan Aur Mirchon Ka Salan - بگھارے بینگن اور مرچوں کا سالن
15306
Views
314
Bookmarks
218
Shares
1
Comments
★★★★★
★★★★★
Too few ratings
اجزاء:
:بگھارے بینگن کے لئے
بینگن چھوٹے گول والے ایک کلوگرام
نمک حسبِ ذائقہ
بڑی پیاز ایک عدد
مونگ پھلی چار کھانے کے چمچ
خشخاش اور تل دو دو کھانے کے چمچ
ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچ
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی ہلدی آدھا چائے کا چمچ
:گریوی بنانے کے لئے
کنولا آئل ایک پیالی
ثابت لال مرچ چھ سے آٹھ عدد
سفید زیرہ، کلونجی، میتھی دانہ اور رائی آدھا آدھا چائے کا چمچ
کڑی پتے چند عدد
ہری مرچیں دو سے تین عدد
پسی ہوئی پیاز دو عدد
پسا ہوا ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
پسا ہوا دھنیا اور لال مرچ پاؤڈر ایک ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
املی کا گودا ایک پیالی
:مرچوں کے سالن کے لئے
درمیانے سائز کی ہری مرچیں آدھا کلوگرام
باریک کٹی ہوئی پیاز چار عدد
سفید زیرہ، خشخاش، ثابت دھنیا، تل دو دو کھانے کے چمچ
خشک ناریل دو انچ کا ٹکڑا
آئل ایک پیالی
ثابت لال مرچ چھ سے آٹھ عدد
سفید زیرہ اور ہلدی ایک ایک چائے کا چمچ
میتھی دانے چند
ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ
املی کا رس ایک پیالی
ترکیب:
بگھارے بینگن کے لئے: مونگ پھلی، خشخاش، تِل، دھنیا اور زیرے کو توے پر ہلکا سا بھون لیں۔
پیاز کو چھلکے سمیت چھری یا کسی کانٹے میں لگا کر چولہے پر بھون لیں۔
پھر اسے چھیل کر بھنے ہوئے مصالحے، نمک، لال مرچ اور ہلدی ملا کر پیس لیں۔
بینگن دھو کر خشک کرلیں اور ڈنڈی سے پکڑ کر مصالحہ بھرنے کے لئے پیچھے کراس کٹ لگائیں۔
کٹے ہوئے حصے پر ایک چٹکی نمک چھڑک دیں اور اس کے بعد مصالحہ بھر دیں۔
اچھی طرح دونوں ہاتھوں سے دبا دبا کر بند کرکے رکھ دیں۔
گریوی بنانے کے لئے: پین میں ایک پیالی کنولا آئل کو دو سے تین منٹ گرم کرکے ثابت لال مرچ، سفید زیرہ، رائی، میتھی دانہ، کلونجی، کڑی پتے اور ہری مرچیں ڈال دیں۔
جب کڑکڑانے لگے تو پیاز ڈال کر ہلکی گلابی ہونے تک بھونیں۔
پھر ادرک لہسن، نمک، دھنیا، لال مرچ، ہلدی ڈال کر تھوڑا سا پانی کا چھینٹا دے کر بھونیں۔
جب تیل مصالحے سے الگ ہونے لگے تو بینگن ڈال کر آدھی پیالی پانی شامل کردیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ تک پکائیں۔
پھر اِملی کا گودا ڈال کر پانچ سے سات منٹ کے لئے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
مرچوں کے سالن کے لئے: پیاز کے علاوہ تمام مصالحوں کو بھون کر باریک پیس لیں۔
بڑے پین میں ایک پیالی آئل ڈال کر دو سے تین منٹ گرم کریں۔
پھر اس میں ہری مرچیں اور ایک چٹکی نمک ڈال کر تین سے چار منٹ فرائی کرکے نکال لیں۔
اسی پین میں لال مرچیں، ایک چائے کا چمچ سفید زیرہ اور میتھی دانے ڈال کر کڑکڑالیں۔
پھر پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک فرائی کریں۔
اس میں پسے ہوئے مصالحے، ادرک لہسن اور ہلدی ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور فرائی کی ہوئی مرچیں ڈال دیں۔
پھر اس میں املی کا رس ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر دم پر رکھیں کہ تیل الگ ہو جائے۔
پریزینٹیشن: یوں تو گھر میں ان ڈشز کو بنا کر سادے ابلے ہوئے چاول یا دال کے ساتھ پیش کیا جاسکتا ہے اور شادیوں میں ان کو اسٹارٹر کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔