Falafel Sandwich - فلافل سیندفیچ

2548
Views
64
Bookmarks
32
Shares
0
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. فلافل کے اجزاء:
  2. سفید نچے دو کپ
  3. میٹھا سوڈا آدھا چائےکا چمچہ
  4. ہرا دھنیا 4/1 گڈھی
  5. زیرہ پاؤڈر آدھا چائےکا چمچہ
  6. نمک ایک چائے کا چمچہ
  7. دھنیا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
  8. لہسن 6-5 جوے
  9. پیاز ایک عدد
  10. ٹیراٹور سوس کے اجزاء:
  11. تہینی چار کھانے کے چمچ
  12. لہسن ایک جوا
  13. لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ
  14. ٹھنڈا پانی 4/1 چائے کا چمچ
  15. نمک 4/1 چائے کا چمچ
  16. سینڈ ویچ کے اجزاء:
  17. ڈبل روٹی 8-6 عدد
  18. مکھن یا تیل دو کھانے کے چمچ
  19. ٹیراٹور سوس 4/1 کپ

ترکیب:

  1. ایک بلینڈر میں دو کپ سفید چنے، آدھا چائے کا چمچہ میٹھا سوڈا، 4/1گڈھی ہرا دھنیا، 4/1 گڈھی پارسلے، آدھا چائے کا چمچہ زیرہ پاؤڈر، ایک چائے کا چمچہ نمک، آدھا چائے کا چمچہ دھنیا پاؤڈر، 6-5 جوے لہسن اور ایک عدد پیاز اچھی طرح پیس لیں۔ پھر فلافل مولڈ یا چمچوں کی مدد سے قیونیل بنا کر ڈیپ فرائے کرلیں۔
  2. سوس بنانے کے لئے:
  3. ایک بلینڈر میں چار کھانے کے چمچے تہینی، ایک جو لہسن، چار کھانے کے چمچے لیموں کا رس، 4/1 کپ ٹھنڈا پانی اور 4/1 چائے کا چمچہ نمک ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔ سوس تیار ہے۔
  4. سینڈویچ بنانے کے لئے:
  5. سب سے پہلے سینڈویچ مکر کو تیل یا مکھن سے گریس کرلیں۔ پھر بریڈ سلائیس کے درمیان فلافل اور ٹیراٹور سوس لگا سینڈویچ بنالیں اور ٹیراٹور سوس کے ساتھ سرو کریں۔