Arabic Chicken Sajji - عربی چکن سجی

28008
Views
662
Bookmarks
559
Shares
4
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. ثابت چکن ایک عدد
  2. دہی ایک کپ
  3. لہسن ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  4. سرکہ چار کھانے کے چمچ
  5. پسی سیاہ مرچ آدھا چائے کا چمچ
  6. ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
  7. سونف ایک چائے کا چمچ
  8. انار دانہ ایک چائے کا چمچ
  9. ثابت سرخ مرچ آٹھ عدد
  10. امچور ایک چائے کا چمچ
  11. چھوٹی الائچی ایک عدد
  12. نمک حسبِ ذائقہ

ترکیب:

  1. ثابت مصالحے توے پر بھون کے پیس لیں۔
  2. اب ایک پیالے میں سب اجزاء مکس کر لیں۔
  3. چکن کے اوپر چھری سے کٹ لگائیں اور مصالحہ اچھی طرح لگا کے ساری رات یا کم از کم چار سے پانچ گھنٹہ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔
  4. اب دیگچی میں چوتھائی کپ پانی ڈال کے اس میں چکن رکھ کے ہلکی آنچ پر پکائیں کہ چکن گل جائے اور پانی بھی خشک ہو جائے۔
  5. چکن کو دیگچی سے نکال کے بیکنگ ٹرے پر رکھیں اور اوپر دیگچی میں بچ جانے والا مصالحہ ڈال کے گرم اوون میں پانچ منٹ بیک کریں یا کوئلے کی آگ پر سینک لیں۔
  6. مزیدار عربی چکن سجی نان، تافتان اور پودینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔