پہلے ایک کپ پانی میں ہری اور لال جیلی کو الگ الگ پکا کر ریک طرف رکھ دیں ۔ایک پین میں دودھ گرم کریں ۔پھر اس میں قلاقند شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں ۔پائن ایپل کو چوپ کر کے ایک طرف رکھ دیں ۔اب کارن فلور کو پانی کے ساتھ حل کریں ۔اور مکسچر نان اسٹک پین میں ہلکی آنچ پر پکائیں ۔ایک پیالی میں تھوڑا سا پانی ساتھ رکھ لیں ۔ جیسے جیسے یہ پکتا جائے ، چمچہ ہلاتے جائیں ۔جب یہ بالکل ٹھوس بن جائے تو فالودا بنانے کے مولڈ میں گرم گرم ڈالیں ۔اب ٹھوس کئے ہوئے فالودے کو اوپر سے دبائیں تو فالودے کی سویوں کے چھلے ٹھنڈے پانی میں گرنا شروع ہوجائیں گے ۔اب جیلی کو چھوٹے چھوٹے کیوبز میں ڈالیں ۔اب فالودے کے گلاس میں تیار کی ہوئی سویاں ڈالیں ۔پھر تھوڑی جیلی ، کٹی برف ، قلاقند کا ماوا ،تخم بلنگا ، آئس کریم اور اس کے اوپر ریڈ سیرپ ڈال کر سرو کریں ۔آخر میں کٹے بادام پستے چھڑک دیں ۔مزیدار فروٹی فالودا تیار ہے۔