Arabian Style Chicken Sandwiches - عریبین اسٹائل چکن سینڈوچز

25636
Views
807
Bookmarks
393
Shares
19
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. چکن بریسٹ پیسز چھ عدد
  2. نمک حسب ذائقہ
  3. سویا سوس دو کھانے کے چمچ
  4. (ادرک ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  5. ٹماٹو کیچپ آدھی پیالی
  6. چلی ساس دو کھانے کے چمچ
  7. (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
  8. مایونیز آدھی پیالی
  9. لیموں دو عدد
  10. پیتا بریڈ چھ عدد
  11. تیل حسب ضرورت

ترکیب:

  1. چکن بریسٹ پیسز کو ہلکا ہلکا کچل کر اُن میں نمک، سویا سوس اور ادرک ملاکر تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں۔
  2. اب پین میں ذراسی چکنائی لگاکر چکن ڈالیں اور اس کا پانی خشک کرلیں۔
  3. پھر اس کے بڑے بڑے ٹکڑے کاٹ کر اس میں ٹماٹو کیچپ، چلی سوس، کالی مرچ، مایونیز اور لیموں کا رس شامل کر دیں۔
  4. اس کے بعد توا گرم کرکے تھوڑی چکنائی لگائیں اور ذراسے تیل میں پیتا بریڈ سینک لیں۔
  5. جب وہ گولڈن براؤن ہو جائے تو ایک ایک کرکے پیتا بریڈ کو ٹرائی اینگل کی شکل میں تیار کرکے اُن کے اندر تیار کی ہوئی چکن ڈالیں اور گرم گرم سرو کر دیں۔