Kabli Chanay Ka Salan - کابلی چنے کا سالن

1502
Views
60
Bookmarks
38
Shares
0
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. کابلی چنے آدھا کلو (چنے صاف کر کے میٹھا سوڈا ڈال کر پوری رات بھگو دیں)
  2. میٹھا سوڈا ڈیڑھ چائے کا چمچ
  3. پیاز درمیانے سائز کا دو عدد (باریک کاٹ لیں)
  4. ادرک لہسن پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  5. پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
  6. سوکھا دھنیا ایک چائے کا چمچ
  7. ٹماٹر درمیانے سائز دو عدد (باریک کاٹ لیں)
  8. املی کا رس ایک کپ
  9. سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
  10. نمک حسب ذائقہ
  11. چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
  12. آئل ایک کھانے کا چمچ
  13. ہرا دھنیا٬ ہری مرچ٬ ٹماٹر (باریک کاٹ لیں) ایک ایک چمچ گارنش کے لیے

ترکیب:

  1. چنوں کا پانی پھینک کر دوسرا اتنا پانی ڈال دیں کہ پانی خشک ہوجائے اور چنے بھی گل جائیں ساتھ ہی ادرک٬ لہسن٬ پسی ہوئی لال مرچ٬ نمک اور سوکھا دھنیا ڈال کر پکائیں-
  2. جب پانی خشک ہوجائے اور چنے گل جائیں تو ٹماٹر اور چاٹ مصالحہ ڈال کر پکائیں اور کچھ دیر دم پر رکھ دیں پھر املی کا رس ڈال دیں-
  3. ایک الگ فرائنگ پین میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر سفید زیرہ ڈال کر ہلکا براؤن کر کے پیاز ڈال کر ہلکا براؤن کر کے چنے ڈال کر پکائیں اور پھر دم دیں-
  4. چنے پیش کرتے وقت ہرا دھنیا٬ ٹماٹر اور ہری مرچ سے گارنش کریں-