Arabian Chicken With Rice - عریبین چکن ود رائس

32678
Views
1047
Bookmarks
871
Shares
11
Comments
3 by 4 users

اجزاء:

  1. چکن لیگ پیس دو عدد
  2. چکن بریسٹ دو عدد
  3. چاول دو پیالی
  4. گھی ایک پیالی
  5. (پیاز دو عدد (باریک کٹی ہوئی
  6. سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
  7. ہری مرچ چار عدد
  8. نمک حسب ذائقہ
  9. (الائچی چھ عدد (کچلی اور چھوٹی
  10. دہی آدھی پیالی
  11. ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  12. (بادام دس عدد (اُبلے ہوئے
  13. کشمش ایک پیالی

ترکیب:

  1. چکن لیگ پیس اور چکن بریسٹ کے دو دو ٹکڑے کر لیں۔
  2. چاولوں کو دھوکر بھگو دیں۔
  3. ایک بڑی دیگچی میں گھی گرم کرکے اس میں پیاز گولڈن براؤن کرلیں۔
  4. اب اسے نکال کر چکن لیگ پیس اور چکن بریسٹ کے ٹکڑے ڈالیں اور پانی خشک کر لیں۔
  5. پھر اس میں سفید سرکہ، نمک، ہری مرچ، الائچی، دہی اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر خوب اچھی طرح بھونیں۔
  6. اب بادام اور کشمش ڈال کر دوبارہ ہلکا سا بھونیں۔
  7. پھر دو سے تین پیالی پانی اور چاول ڈال کر پکنے دیں۔
  8. جب پانی میں اُبال آجائے تو اسے دم پر رکھ دیں۔
  9. بھاپ اوپر آجائے تو مزے دار چاول تیار ہیں۔
  10. ڈش میں نکال کر اوپر تلی پیاز ڈالیں اور سرو کریں