Anday Walay Shami Kabab - انڈے والے شامی کباب

38905
Views
807
Bookmarks
599
Shares
2
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. چنے کی دال آدھا پاؤ
  2. قیمہ آدھا کلو
  3. پیاز دو عدد درمیانہ سائز
  4. انڈے دو عدد
  5. ہری مرچ تین سے چار عدد
  6. سوکھی لال مرچ چھ سے آٹھ عدد
  7. ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی
  8. پودینہ ایک چوتھائی گٹھی
  9. تیل ایک چوتھائی کپ
  10. لہسن چار سے پانچ جوئے
  11. ادرک ایک درمیانہ ٹکڑا
  12. دار چینی ایک درمیانہ ٹکڑا
  13. کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
  14. لونگ آدھا چائے کا چمچ
  15. گرم مصالحہ حسبِ ضرورت
  16. نمک حسبِ ذائقہ
  17. بیسن پانچ کھانے کے چمچ
  18. ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  19. کٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
  20. پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
  21. زیرہ آدھا چائے کا چمچ کٹا ہوا
  22. دھنیا آدھا چائے کا چمچ کٹا ہوا
  23. فش حسبِ ضرورت

ترکیب:

  1. ایک پین میں تیل گرم کریں۔
  2. اب اس میں قیمہ، لہسن، ادرک، پیاز اور ہری مرچیں شامل کرکے اچھی طرح سے مکس کرلیں۔
  3. اب اس میں چنے کی دال، گرم مصالحہ، دار چینی، کالی مرچ، سوکھی لال مرچ، پودینہ اور لونگ شامل کرکے پکا لیں۔
  4. ایک پیالے میں پیاز، بیسن، کٹا دھنیا، کٹا زیرہ، ہلدی، کٹی لال مرچ، فش کے چھوٹے چھوٹے سلائس، پسی لال مرچ اور نمک شامل کرکے مکس کرلیں۔
  5. اب پین میں تیل گرم کریں۔
  6. پھر اس میں بیسن کے مکسچر کے چھوٹے چھوٹے کباب نما شکل بنا کر فرائی کرلیں۔
  7. اب قیمے کے مکسچر کو بلینڈر میں پیسلیں۔
  8. اب اس قیمے میں ایک پیاز اور ہرا دھنیا شامل کرکے مکس کرلیں۔
  9. انڈے کی ایک ڈِشمیں لئی بنا لیں۔
  10. قیمے کے مکسچر کی چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنا کر انڈے کی لئی میں ڈبو کر ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں۔
  11. مزے دار کباب تیار ہیں کیچپ یا چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔