skip to content
Top Recipes
All Recipes
Al Baik Chicken - البیک چکن
Recipe info
45609
Views
1033
Bookmarks
856
Shares
0
Comments
★
★
★
★
★
★
★
★
★
★
Too few ratings
اجزاء:
ثابت چکن (کھال کے ساتھ) ایک عدد
لیموں دو عدد
انڈے دو عدد
کارن فلور ایک کپ
میدہ دو کپ
پسی ادرک ایک کھانے کا چمچ
ریڈ فوڈ کلر آدھا چائے کا چمچ
پسی دار چینی آدھا چائے کا چمچ
پسا لہسن دو کھانے کے چمچ
پسی لال مرچ چار کھانے کے چمچ
زیتون کا تیل چار کھانے کے چمچ
تیل تلنے کے لیے
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
چکن کو آٹھ حصوں میں کاٹ لیں، خیال رہے کہ اس کی کھال ضائع نہ ہو۔
اس کے بعد پسی لال مرچ، لیموں کا رس، دار چینی پاؤڈر، زیتون کا تیل اور حسب ذائقہ نمک شامل کر کے ان ساری چیزوں کو یک جان کر کے ایک بڑی سرنج میں بھر لیں۔
اب چکن کے ٹکڑوں کو لہسن، پسی ادرک اور حسب ذائقہ نمک کے ساتھ میرینیٹ کر لیں۔
پھر انڈوں کو اچھی طرح پھینٹ کر آدھا مکسچر چکن میں شامل کریں اور پھر میدے میں کوٹ کر لیں۔
پھر دوبارہ انڈے میں ڈبو کر میدہ لگائیں۔
جب اچھی طرح ڈبل کوٹ ہو جائے تو سرنج کی مدد سے تیار کیا ہوا محلول اس میں شامل کر دیں۔
اب اس کو ایک ایسے پین میں فرائی کریں، جسے آپ آسانی سے ڈھک سکیں۔
دس سے پندرہ منٹ میں آپ کی البیک چکن تیار ہےِ
Go to back to recipes.
Download the android app: