Aloo Qeema - آلو قیمہ

26374
Views
807
Bookmarks
591
Shares
3
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. قیمہ آدھا کلو
  2. آئل پچیس ملی لیٹر
  3. پیاز ایک سو گرام کٹا ہوا
  4. ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  5. زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ بھنا ہوا
  6. دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  7. ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  8. سرخ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  9. نمک حسب ذائقہ
  10. کالی مرچ تین سے چار عدد ثابت
  11. لونگ دو عدد
  12. ٹماٹر پچاس گرام کٹے ہوئے
  13. آلو پچاس گرام کٹے ہوئے
  14. ہرا دھنیا ایک کپ کٹا ہوا
  15. ہری مرچ دس گرام جولین کٹی ہوئی
  16. گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  17. لیموں گارنشنگ کے لیے

ترکیب:

  1. گرم آئل میں پیاز اور ادرک لہسن کا پیسٹ ہلکا فرائی کرلیں۔
  2. اب قیمہ ڈال کر بھونیں۔
  3. پھر زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، ہلدی، سرخ مرچ پاؤڈر، نمک، ثابت کالی مرچ اور لونگ ڈال کر مزید بھونیں۔
  4. ٹماٹر اور آدھا کپ پانی شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
  5. ٹماٹر گل جائیں تو آلو اور آدھا کپ پانی شامل کرکے مزید پکائیں۔
  6. آلو گلنے پر ہرادھنیا، ہری مرچ اور گرم مصالحہ ڈال کر مکس کر دیں۔
  7. لیموں سے سجا کر سرو کریں۔