Chelow kabab - چلو کباب

1463
Views
25
Bookmarks
16
Shares
0
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. بیف قیمہ تین پاؤ
  2. کٹا زیرہ ایک چائے کا چمچ
  3. کٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
  4. دیگی مرچ یا پیپریکا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  5. سمک یا لیمون سالٹ ایک چائے کا چمچ
  6. لہسن ایک کھانے کا چمچ
  7. مکھن حسب ضرورت
  8. تیل فرائی کے لئے
  9. نمک حسب ذوق
  10. چاول کے لئے:
  11. چاول آدھا کلو
  12. ٹماٹر آٹھ سے دس
  13. مکھن دو کھانے کے چمچ
  14. نیم گرم دودھ تین سے چار کھانے کے چمچ
  15. زعفران حسب ضرورت
  16. آلو سرونگ کے لئے
  17. لیمن ویجز سرونگ کے لئے
  18. پیتا بریڈ سرونگ کے لئے
  19. پارسلے یا دھنیا گارنش کے لئے

ترکیب:

  1. تمام اجزاء کو ایک پیالے میں اچھی طرح مکس کر لیں۔
  2. اب اس مکسچر کے کباب بنائیں اور اسکیورز پر ہاتھوں کی مدد سے سگار کی شکل دیں۔
  3. پہلے سے پری ہیٹڈ اوون میں ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس سے پچس منٹ تک بیک کریں یا پھر پین میں فرائی کر لیں۔
  4. دودھ میں زعفران ڈال کر رکھیں۔
  5. ایک پلیٹر میں ابلے ہوئے چاول لگائیں۔
  6. اوپر دودھ اور زعفران چھڑکیں۔ساتھ میں مکھن رکھیں۔
  7. آخر میں فرائی کئے ہوئے چلو کباب شامل کریں۔
  8. اوپر سے سمک چھڑکیں۔گرل کئے ٹماٹر،آلوؤں کے فرائز،کٹے لیموں اور پارسلے رکھ کر سرو کریں۔