مرغی کی بوٹیں کو کسی بھاری چیز سے ہلکا سا کچل کر ان پر نمک لگا لیں- انہیں فرائنگ پین میں بغیر تیل ڈالیں پانی خشک ہونے تک سینکیں- ایک پیالے میں تیل کے علاوہ باقی تمام اجزاﺀ ملا کر گاڑھا آمیزہ تیار کرلیں- کڑاہی میں تیل گرم کر کے مرغی کی بوٹیوں کو ایک٬ ایک کر کے بیسن کے آمیزے میں لپیٹیں اور کڑاہی میں شامل کردیں- مرغی کے ٹکڑے سنہری ہوجائیں تو انہیں جاذب کاغذ پر نکال لیں