Beef Karahi Gosht - بیف کڑاہی گوشت

8928
Views
370
Bookmarks
159
Shares
0
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. گائے کاگوشت ایک کلو(بڑے اور ذرا موٹے پارچے بنوا لیں)
  2. سرخ مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)
  3. دھنیا 2کھانے کے چمچ
  4. تیز پات کے پتے چند عدد
  5. سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ(پسا ہوا بھون لیں)
  6. دہی ایک پیالی(پھینٹ لیں)
  7. ہری مرچ چار عدد
  8. کچی پیاز تین ڈالی(پسی ہوئی)
  9. کوکنگ آئل ڈیڑھ پیالی(سجانے کے لئے)
  10. ادرک چند ٹکڑے(لمبی لمبی کاٹ لیں)
  11. ہری مرچ چند ٹکرے(باریک کٹی ہوئی)
  12. ہلدی ایک کھانے کا چمچ
  13. گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ(پسا ہوا)
  14. لیموں تین عدد
  15. نمک حسبِ ذائقہ
  16. ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ(پسا ہوا)

ترکیب:

  1. سب سے پہلے کڑاہی گوشت ،پیاز ،نمک،ادرک، لہسن ڈال کر پانچ پیالی پانی ڈال دیں۔ہلکی آنچ میں گوشت کو گلنے دیں۔ جب گوشت خوب اچھی طرح گل جائے تو دہی اور سارے مصالحے ڈال دیں۔ہلکی آنچ میں پہلے مصالحے کا پانی خشک ہوجائے تو کوکنگ آئل ڈال دیں۔ ہلکا ہلکا سا بھون لیں۔ جب کوکنگ آئل گرم ہوکر الگ ہونے لگے تو سالن تیار ہے۔ اوپر سے لیموں کا رس چھڑک دیں۔چاہیں تو ہری مرچیںڈال دیں۔ادرک اور ہری مرچ ، سالن کا نکالتے وقت اوپر سے سجانے کے لئے ڈال دیں۔
  2. یہ ڈش 6افراد کے لئے کافی ہے۔