Chicken Nuggets - چکن نگٹس

18924
Views
831
Bookmarks
327
Shares
4
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. چکن(بغیر ہڈی کی بوٹیاں) ایک کلو
  2. نمک حسبِ ذائقہ
  3. لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
  4. سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
  5. سرکہ دو سے تین کھانے کے چمچ
  6. سویا سوس دو کھانے کے چمچ
  7. آمیزہ بنانے کے لئے:
  8. میدہ ایک پیالی
  9. کارن فلار آدھی پیالی
  10. نمک حسبِ ذائقہ
  11. سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
  12. انڈوں کی سفیدی دوعدد
  13. کوکنگ آئل تلنے کے لئے

ترکیب:

  1. چکن میں نمک، لہسن،سفیدمرچ، سرکہ اور سویا سوس لگا کر آدھے سے ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ آمیزہ بنانے کے لئے انڈوں کی سفیدی پھینٹ کر میدہ ، کارن فلار، نمک اور سفید مرچ ملا لیں۔ اس مکسچر میں اتنا پانی ڈالیں کہ گاڑھا سا آمیزہ بن جائے چکن کی بوٹیاںاس آمیزے میں ڈپ کرکے پندرہ سے بیس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک گرم کریں اور چکن نگٹس گولڈن فرائی کرلیں۔ٹشو پیپر یاخاکی کاغذ پر نکال لیں۔ مصالحہ لگی چکن کو دو سے تین دن تک ہوا بند ڈبے میں بندکرکے فریزر میں رکھ سکتے ہیں۔