Aloo Ki Tikki - آلو کی ٹکیہ

46018
Views
1061
Bookmarks
704
Shares
9
Comments
5 by 4 users

اجزاء:

  1. آلو چھ عدد
  2. نمک ایک چائے کا چمچ
  3. گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ پسا ہوا
  4. ہرا دھنیا آدھی گڈی باریک کٹا ہوا
  5. ہرا مرچ چھ عدد باریک کٹی ہوئی
  6. بیسن تین چوتھائی کپ
  7. مونگ پھلی کے دانے تین ٹیبل اسپون کتر لیں
  8. تل دو کھانے کے چمچ
  9. کشمش یا انار دانہ ایک کھانے کا چمچ
  10. تیل فرائی کے لیے

ترکیب:

  1. آلوؤں کو ابال لیں- پھر ان کا چھلکا اتار کر ہاتھ سے یا کانٹے کی مدد سے میش کرلیں- باقی تمام اجزاﺀ اس آلوؤں کے بھرتے میں شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں- اس مکسچر سے مناسب سائز کی ٹکیاں بنا لیں- ایک کڑھائی میں تیل گرم کریں- ہلکی آنچ پر آلوؤں کی ٹکیاں احتیاط سے ڈیپ فرائی کرلیں- چمچ بار بار نہ چلائیں کیونکہ ٹکیاں فرائی ہو کر خود اوپر آجائیں گی- نکال کر میٹھی املی کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں